the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔16ستمبر(اعتماد نیوز)اتر پردیش کے 11اسمبلی حلقوں اور ایک پارلیمانی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے بعد بی جے پی کو شکست فاش ہوئی ہے۔ چنانچہ 11اسمبلی حلقوں میں سے 8حلقوں میں اے پی اور تین حلقوں میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ عام انتخابات سے قبل یہ تمام حلقے بی جے پی کے کھاتے میں تھے۔ عام انتخابات کے موقع پر اتر پردیش کے 11بی جے پی کے ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد ان 11حلقوں میں ضمنی انتخاب



منعقد ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں عام انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کے ووٹوں کو بری طرح تقسیم کیا گیا۔ نیز فرقہ پرست عناصر کے چالبازیوں کے سامنے مسلم ووٹ پوری طرح بکھر گئے۔ ایسے موقع پر اتر پردیش کی حکمران جماعت سماج وادی پارٹی نے ریاستی وزیر اعظم خان کو اسکی ذمہ داری سونپ دی۔ اتر پردیش کے مائن پوری حلقہ پارلیمنٹ میں بھی سماج وادی پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس حلقہ سے عام انتخابات کے موقع پر ملائم سنگھ یادو منتخب ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.